: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد،22مارچ(ایجنسی) دلت طالب علم روہت ویملا کی خودکشی کے معاملے پر احتجاج کے عروج پر ہونے کے وقت طویل چھٹی پر گئے حیدرآباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اپپا راؤ نے منگل کو کچھ طالب علموں کی جانب سے کئے گئے احتجاج اور
اپنے سرکاری رہائش میں کی گئی توڑ پھوڑ کے درمیان پھر سے عہدہ سنبھالا- وائس چانسلر کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے طالب علموں نے وائس چانسلر اپپا راؤ کے دوبارہ عہدہ سنبھالنے کی مخالفت میں ان کی رہائش گاہ میں داخل ہو گئے، کھڑکیاں توڑ ڈالے ، دروازے اور ٹی وی سمیت کچھ دیگر سامان بھی توڑ ڈالے.